لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی خصوصاًسیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب کی سیاست میں سید حسن مرتضی کا کردار قابل تعریف ہے۔پاکستان بالخصوص پنجاب کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ چوہدری سرور پرخلوص شخصیت کے مالک اور زیرک سیاستدان ہیں ۔پاکستان کو جی ایس ٹی پلس دلوانے میں چوہدری سرور کا کردار قابل تعریف ہے۔پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر پروونس ڈیکلئر کروانا بھی چوہدری سرور کا قابل تعریف کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں انتخابات کے لیے بھرپور تیاری میں ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...