لاہور( این این آئی )امیرجمعیت علما ئے اسلام(س)وچیئرمین دفاع پاکستان کونسل اورنائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ مولانا حامد لحق حقانی نے کہاہے کہ حکمرانوں نے مہنگائی سے عوام کاجینا دو بھر کردیا ہے، بد قسمتی سے ملک میںحکومت ہو یا اپوزیشن ان سب کو ذاتی مفادات اور انا کے علاوہ کچھ بھی نظر نہیںآ رہا،حکمران عوام کوریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کریں اورمہنگائی کاجن قا بو کریں۔ ان خیالا ت کا اظہارانہو ں نے جمعیت علما اسلام(س)کے زیراہتمام اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پراس موقع پر جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا سید یوسف شاہ، مو لانا محمد اعظم،مو لانا طیب عثمانی، مو لانا رحمت اللہ لا شاری اور علاقائی علما کرام ومعززین بھی موجود تھے ۔مولانا حامد لحق حقانی نے مزید کہاکہ مرکزی وصوبائی حکمرانوں نے ازحد مہنگائی کرکے عوام کا جینا محال کررکھا ہے، حکمران اگر ہفتے کے اندر ریلیف نہ دے سکے تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں،آئندہ انتخابات میں ناکام ومطلب پر ست سیاست دانوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑ یں گے۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی(س)و فا قی وصوبائی تمام حکومتی اراکین سے مطالبہ کرتی ہے کہ مہنگائی کا توڑ کر کے عوام کو ریلیف دیں ورنہ ایک ہفتے کے اندر ہم پر زور وپرامن احتجاج کی کال دینگے، اجتماع میں مو جود جمعیت علما اسلام(س)کے اضلاعی وصوبائی تمام قائدین وکارکنوں نے تاکید کی کہ عوام کی ہر ممکنہ دادرسی کے ساتھ احتجاج کی ہر ہر شہر تیاری کریںگے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...