اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب سے عمران خان کا صفایا ہوگیا ہے ،امید ہے خیبر پختون خوا بھی نالائق حکومت سے پا ک ہو گا ،عوام نے نیازی لشکر کو حکومتوں سے بھگایا اب انتخابات کے میدان سے بھی بھگائیں گے،کے پی کے عوام ووٹ کے ذریعے عمران خان سخت احتساب کریں گے ،پھر پنجاب اور کے پی کے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے گی۔ ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وفاق کے بعد پنجاب سے عمران خان کا صفایا ہوگیا، امید ہے کہ خیبرپختونخوا بھی نالائق حکومت سے پاک ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب گذشتہ چار سال سے گوگی لوٹ مار کا میدان بنا ہوا تھا جبکہ کے پی کے وسائل گذشتہ نو سال سے لوٹے جا رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں مقدس ایوان ہوتے ہیں، ان مقدس ایوانوںکو عمران اینڈ کمپنی کی موجودگی منظور نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ کے پی کی طرح پنجاب میں بھی عوام کے ووٹ چوری کرکے حکومتیں بنائی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جس طرح قومی اسمبلی چھوڑ کر بھاگے تھے اسی طرح اب پنجاب سے بھی بھاگ گئے ہیں
مقبول خبریں
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...