واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے دو ایٹمی ہمسایہ ممالک کے درمیان کسی قسم کے رابطے کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے ، بھارت ماضی قریب سے مذاکرات سے گریزاں ہے،امریکہ اور خاص طور پر امریکی سول سوسائٹی نئی دہلی کو پاکستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل، خاص طور پر جموں و کشمیر کے تنازعہ کو مذاکرات کی میز پر حل کرنے کے لیے اپنے اثر ورسوخ کا استعمال کرے ،افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات میں اتار چڑھاؤہے،پاکستان کے خلاف کسی بھی شکل میں دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان امریکہ کے ساتھ تذویراتی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے،ہم ان مقاصد کے حصول کے لیے دو طرفہ سفارت کاری کیلئے کوشاں ہیں۔سیئٹل میں معروف ورلڈ افیئرز کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ امریکہ میں 10 لاکھ پاکستانیوں کی موجودگی جن کی اکثریت پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک مضبوط رشتہ اور مستقل رابطہ ہے۔سفیر پاکستان نے پرتپاک استقبال پر ورلڈ افیئرز کونسل کی صدر اور سی ای او جیکی ملر اور ڈورسی اور وٹنی کے پارٹنر نیلسن ڈونگ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دینے پر سفیر آصف چوہدری، سابق سفیر برائے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی میں بین الاقوامی پروگراموں کے نائب صدر کا بھی شکریہ ادا کیا۔پاک امریکہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے اس امر پر زور دیا کہ پاک امریکہ تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک نے تذویراتی استحکام، علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھنے کا واضح اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں قریبی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی امریکہ اور پاکستان دونوں کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے اور پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے قابل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ضمن میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان اور امریکہ آنے والے سالوں میں بھی ایک دوسرے سے متعلق رہیں گے۔پاک امریکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ اور ملک میں سرمایہ کاری کے لئے موافق ماحول پر بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ کوویڈ 19، خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں خاظر خواہ اضافہ اور حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچا تاہم معیشت میں تیزی کے امکانات ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...