اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی گاؤں ناگروٹا میں مبینہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی اور بھارتی وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی میں ملوث بھارت کی عملی منصوبہ بندی،معاونت کے ثبوت دیئے،ثبوتوں پر مشتمل ڈوزیئر کے بعد بھارت کا پاکستان مخالف مہم کو بڑھا دیا ہے،بھارت کی جانب سے پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش ایک شرارت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارتی الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،بھارتی الزامات پاکستان کیخلاف دہشتگردی کے جھوٹیبیانیے کو بچانے کا حربہ ہیں،پاکستان بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خطرے سے دنیا کو آگاہ کرتا چلا آیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ایک بار پھر دنیا کو بھارتی خطرے سے خبردار کر رہا ہے، بھارتی فالس فلیگ آپریشن سے علاقائی امن و سلامتی خطرے میں پڑ جائیگی۔ترجمان دفتر نے کہاکہ پاکستان بھارت کو بے نقاب کرتا رہے گا،پاکستان عالمی برادری کو بھارتی پروپیگنڈا کا شکار نہیں ہونے دے گا،عالمی برادری، اقوام متحدہ کو پاکستانی ڈوزئیر پر کارروائی کرنی چاہیے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...