اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرمان کی سخت سزائوں پر مشتمل سفارشات کی اصولی کی منظور ی دیدی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے، عوام کے تحفظ کیلئے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر بحث کی گئی ۔وفاقی کابینہ نے مجرمان کی سخت سزاوں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دے دی، وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کے تحفظ کیلئے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی۔ عمران خان نے کہاکہ یقینی بنایا جائیگا کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو، بعض وفاقی وزراء نے زیادتی کے مجرمان ک پھانسی کی سزا قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا ۔ بعض وزراء نے رائے دی کہ ریپ مجرمان کو سر عام پھانسی کے تختے پر لٹکایا جانا چاہیے ،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری نے بھی پھانسی کی حمایت کی،۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...