کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو موجودہ صورتحال میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے کا یقین دلایا ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی جس میں خالد مقبول نے رابطہ کمیٹی کی رائے سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا اور وزیراعظم شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان سے ہونے والی گفتگو بتائی۔اس ملاقات میں سید سہیل مشہدی اور ظفر کمالی بھی شریک تھے، سہیل مشہدی نے گورنر سندھ کو ڈسٹرکٹ کونسل حیدرآباد سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات میں گورنر سندھ نے خالد مقبول صدیقی کو موجودہ صورتحال میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے کا یقین دلایا اور گورنر سندھ نے خالد مقبول صدیقی سے درخواست کی کہ موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی قیادت تمام معاملات سے آگاہ ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...