سعودی عرب کا طیارہ حادثہ پر نیپال سے گہر ے دکھ کا اظہار

0
286

ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے نیپال میں طیارہ حادثہ میں 72 افراد کی موت پر نیپال کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے وفاقی جمہوری جمہوریہ نیپال میں سویلین مسافر طیارے کے حادثے پر سعودی مملکت کے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزارت نے متاثرین کے خاندانوں اور نیپال کی دوست حکومت اور عوام سے گہری تعزیت کی۔