نئی دہلی ( این این آئی) بھارت کے ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کپتان اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔سچن ٹنڈولکر کے ریٹائر ہونے کے بعد یہی خیال کیا جارہا تھا کہ عظیم بیٹر کے ریکارڈ شاید کوئی توڑ نہ پائے لیکن بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ 11،10سالوں میں جس طرح کارکردگی دکھائی تو امید یہی جارہی تھی کہ صرف کوہلی ہی ٹنڈولکر کے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔پہلے بھی کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے کے بعد اب ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اہم اعزاز چھین لیا ہے، وہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی نے یہ اعزاز بھارت کا دورہ کرنے آئی سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار 166 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا۔کوہلی بھارت میں ریکارڈ 21 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، ٹنڈولکر نے 20سنچریاں بنائی تھیں۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سیزیادہ سنچریوں کا ریکارڈ ٹنڈولکر کے پاس ہیں جنہوں نے اپنیطویل کیریئر میں 49 سنچریاں اسکور کیں، اس فہرست میں کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، ان کی سنچریوں کی تعداد 46 ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑے مارجن سیکامیابی حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔بھارتی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے دی، یہ رنز کے اعتبار سے ون ڈے میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 166 اور شبمن گل نے 116 رنز کی اننگز کھیلی۔391 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم صرف73 رنز پر آل آٹ ہوگئی، بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...