حیدرآباد میں پیپلز پارٹی900 سے زائد نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی

0
436

حیدر آباد (این این آئی)سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد ڈویژن سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع کے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی مجموعی طورپر921 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے۔حیدرآباد ڈویژن میں آزاد امیدوار 76 نشستیں لینے میں کامیاب رہے ، تحریک انصاف101، جماعت اسلامی85 اور جی ڈی اے11نشستوں پر کامیاب ہوئی۔اس کے علاوہ حیدر آباد میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے 8 اور جے یو آئی (ف) کے11 امیدوار میدان مار چکے ہیں۔ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری میں پیپلزپارٹی کے 16 ضلع ممبر اور16چیئرمین منتخب ہوئے ، بدین میں پیپلزپارٹی کے 24 ضلع ممبر اور20چیئرمین منتخب ہوئے جب کہ ڈسٹرکٹ کونسل دادو میں پیپلزپارٹی کے 18ضلع ممبر اور 20چیئرمین منتخب ہوئے۔ دادو میں پی ٹی آئی کے3 ضلع ممبر اور 4 چیئرمین منتخب ہوا، جامشورو میں پیپلزپارٹی کے 9 ضلع ممبر اور 12 چیئرمین جیت گئے۔ سجاول میں پیپلزپارٹی کے 35ضلع ممبر،32چیئرمین منتخب ہوئے جب کہ ضلع ممبراور چیئرمین کی نشست پر4آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی کے16ضلع ممبر اور 9 چیئرمین جیت گئے ،ٹنڈو محمد خان میں پیپلزپارٹی کے19ضلع ممبر اور18چیئرمین منتخب ہوئے۔ٹھٹھہ میں پیپلزپارٹی کے 35 ضلع ممبر اور 32چیئرمین جیت گئے ،ضلع ممبر اور چیئرمین کی نشست پر 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔