جماعت اسلامی کے بانی مولانا سیّد مودودی کی بیٹی انتقال کر گئیں

0
440

کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلی مودودی مرحوم کی دوسری بیٹی اسماء خاتون 78 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق اسماء خاتون نے سرطان جیسے موزی مرض کا مقابلہ کیا تاہم دو روز قبل وہ نمونیہ کا شکار ہوگئیں تھیں۔ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان و دیگر رہنماؤں نے سید ابوالاعلیٰ مودودی مرحوم کی دوسری بیٹی اسماء خاتون کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔