ممبئی (این این آئی)معروف بالی وڈ رقاصہ اور ماڈل راکھی ساونت کا کہنا ہے انھیں بھارت میں اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔حال ہی میں راکھی نے عادل خان سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔تصاویر میں راکھی اور عادل خان کو پھولوں کی مالا جب کہ نکاح کی ویڈیو میں راکھی کو کلمہ پڑھ کر نکاح قبول کرتے دیکھا گیا، بعد ازاں پہلے انکار اور پھر اقرار کے بعد بالآخر اب عادل خان کی جانب سے راکھی سے شادی کی تصدیق کردی گئی ہے۔راکھی اور عادل کے نکاح نامے پر اداکارہ کے نام کے ہمراہ فاطمہ لکھا ہے جس کے بعد راکھی نے بھی اپنا نام تبدیل کرنے سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس سے ان خبروں کی صداقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب راکھی نے اب اسلام قبول کرنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی ہے جس دوران راکھی نے ‘لو جہاد اینگل’ پر بات کرنے سے انکار کر دیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ ہندوستان ہے یہاں کوئی طالبان نہیں، مجھے اسلام قبول کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی کیوں کہ یہاں ہر چیز کی اجازت ہے۔
مقبول خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف شیخ...
لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار...
جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ کے بعض لوگ کمزور نہیں کرتے سیاستدان بھی...
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کے بعض لوگ کمزور...
سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ
اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد...
قومی اسمبلی، قبائلی ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا ایوان سے...
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی...
بھارت، مدھیہ پردیش میں مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں متعدد نمازی زخمی
بھوپال(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ رات ہندوتوا دہشت گردوںنے نماز تراویح کے دوران مسلمانوں پر پتھرائو کرکے کئی نمازیوں کو زخمی...