لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، عام انتخابات جلد ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اور راجہ بشارت نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ عام انتخابات جلد ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی، جب عمران خان نے کہا اسمبلی کی امانت انہیں واپس کر دی، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، مخالفین کو آئندہ بھی سرپرائز دیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور راجہ بشارت نے کہا کہ آپ نے جو عہد کیا اسے بخوبی نبھایا، آپ کی استقامت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...