ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے ‘بابا’ کہلانے والے اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ جب دو سال قبل ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تو انہوں نے موذی مرض کا علاج کروانے کے بجائے مرنے کو ترجیح دینے کا سوچا تھا۔سنجے دت میں ستمبر 2020 میں کینسر کا شکار ہوگئے تھے اور انہوں نے اکتوبر کے وسط میں اس کی تصدیق کی تھی۔تاہم محض تین ہفتوں بعد ہی انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ وہ کینسر سے صحت یاب ہوگئے۔سنجے دت کی جانب سے محض ایک ماہ میں کینسر سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کیے جانے پر کئی لوگ حیران بھی رہ گئے تھے، تاہم ساتھ ہی مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔اب صحت یاب ہونے کے دو سال بعد انہوں نے پہلی بار اپنے کینسر کے شکار ہونے اور اس کے علاج سے متعلق کھل کر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ اس کا علاج ہی نہیں کروانا چاہتے تھے۔بھارتی نشریاتی ادارے ‘نئی دہلی ٹیلی وژن’ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق سنجے دت نے خود میں کینسر کی تشخیص ہونے سے متعلق پہلی بار کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح وہ ڈر گئے تھے اور اس وقت ان کے ذہن میں کیا خیالات آ رہے تھے۔سنجے دت نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں وہ اپنی فلم ‘شمشیرا’ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ انہیں سانس لینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے ساتھ خاندان کا کوئی بھی فرد نہیں تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...