اسلام آباد (این این آئی )وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے چوہدری وجاہت اور چوہدری حسین الٰہی کی آڈیو لیک پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہوگیا ،عمران خان مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادی (ق) لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کیلئیبولیاں لگا رہے ہیں ، سپریم کورٹ کو آڈیو اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہیے ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ ایک معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادی (ق) لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لئے بولیاں لگا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اس آڈیو اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور ایم این اے فرح خان کو کون سی عدالت انصاف دے گی؟ ،سپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے،قوم نے دیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے، اغوا کار کون ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ڈسکہ میں الیکشن عملے اور ووٹوں کے تھیلے “اغوا” کرنے والے اب ارکان قومی اسمبلی کے اغوا کے منصوبے بناتے پکڑے گئے ہیں ،آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش بناتے ہیں تو کبھی سائیفر پر جعلسازی کرتے پکڑے جاتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ طیبہ گل کے اغوا کار ، چئیرمن نیب کے بلیک میلر اور بشیرمیمن کو دھمکیاں دینے والے مجرم نئی واردات کی تیاری کرتے پکڑے گئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنا رہے ہیں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...