اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لطیف آفریدی کے قتل کوبڑا نقصان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے۔ایک کیس کی سماعت کے دور ان چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل افتخارگیلانی سے استفسار کیا کہ کیا لطیف آفریدی کا تعلق کوہاٹ سے تھا؟ وکیل نے بتایاکہ لطیف آفریدی کا تعلق فرنٹئیرریجن سے تھاجنہیں گزشتہ روز بار روم میں قتل کیا گیا اس واقعہ نے رنجیدہ کردیا ہے اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ لطیف آفریدی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔خیال رہے کہ لطیف آفریدی جنہیں لطیف لالہ بھی کہا جاتا تھا، اپنے پیچھے شہری آزادی، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق، خاص طور پر سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے دہائیوں کی طویل جدوجہد کی میراث چھوڑ کر گئے ہیں۔یاد رہے کہ لطیف آفریدی ایڈوکیٹ 14 نومبر 1943 کو پیدا ہوئے، وہ دو ہزار بیس اکیس کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہے، لطیف آفریدی پاکستان بار کونسل کے نائب صدر اور پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہے۔لطیف آفریدی 1986 سے 1989 تک عوامی نیشنل پارٹی کے پہلے صوبائی صدر رہے ، وہ 205 سے 2007 تک اے این پی کے جنرل سیکریٹری رہے 1997سے 1999کے دوران قومی اسمبلی کے رکن رہے، مقتول سینئر وکیل نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینیر رہ نما تھے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...