واشنگٹن(این این آئی )امریکہ کے مشرق وسطی کے لیے اعلی فوجی ذمہ دار اور سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے امارات کے ساتھ امریکی فوجی معاہدات کی توصیف کی ہے اور ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپوں کی مذمت کی ہے۔ وہ فون پر اماراتی فوجی سربراہ سٹاف لیفٹیننٹ جنرل انجینئیر عیسی سیف محمد المرزوئی سے بات چیت کرہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینٹ کام کمانڈر نے یہ فون امارات پر حوثی حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کی۔ ایک سال پہلے یمنی حوثیوں کے ایک ڈرون حملے میں امارات کے تین شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ حملہ بنیادی طور پر ایک آئل ٹینکر پر کیا گیا تھا۔امریکی جنرل نے اسی کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے کی گئی فون کال پر کہاکہ حوثی فورسز نے عام شہریوں اور عوامی سہولت کی چیزوں کو نشانہ بنانے کے لیے اماراتی سر زمین پر حملہ کیا تھا۔ جو اس امر کی یاد دلاتا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کی طرف سے آج بھی خطرات موجود ہیں۔حوثی یمن کے دارالحکومت صنعا پر قابض ہیں اور اب تک سعودی عرب میں سینکڑوں ڈرون حملے کر کے سعودی شہری اہداف کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ پچھلے سال انہوں نے ابوظہبی میں بھی ایسا ہی ڈرون حملہ کرکے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا تھا۔ امریکی جنرل کوریلا کی طرف سے کی گئی فون کال میں حالیہ بیس برسوں کے دوران امارات کی امریکہ کے ساتھ مل کر دی گئی قربانیوں کا ذکر کرنے کے بعد کہا گیاکہ امارات نے سینٹ کام کے ساتھ مل کر متعدد آپریشنز کیے، کئی مہمات سرانجام دیں جس کے نتیجے میں علاقے کا استحکام یقینی بنا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...