ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس میں منعقدہ سالانہ عالمی اقتصادی فورم میں کہا ہے کہ مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے موجودہ استحکام سے ظاہرہوتا ہے کہ سعودی عرب نے اوپیک سے مل کر تیل کی پیداوار کے اہداف کوکم کرنے کا درست فیصلہ کیا تھا۔اوپیک پلس نے گذشتہ سال امریکا کی مخالفت کے باوجود تیل کی یومیہ پیداوارمیں کمی کا فیصلہ کیا تھا جبکہ امریکا عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم سے کم رکھنے کے لیے دبا ڈالتا رہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے توانائی کے تحفظ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کی حفاظت بالکل اہم ہے اورہم مملکت میں جو محسوس کرتے ہیں،وہ یہ ہے کہ استحکام اس توانائی کی سلامتی کی کلید ہے۔لہذا ہمیں یقین ہے کہ اوپیک پلس کی کامیابیوں میں سے ایک یہ ہے کہ یہ تیل کو نسبتا مستحکم قیمت میں مہیاکرنے میں کامیاب رہا ہے۔اس کا صارفین اور تیل پیداکنندگان دونوں کی جانب سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اس عبوری مدت میں، ہمیں روایتی توانائیوں کی مستحکم ترسیل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اوراس کی قیمت اس طرح مقرر کی جائے جو اس استحکام کو یقینی بنائے اور میرے خیال میں ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انھوں نے سعودی عرب کے معاشی ماڈل پربھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ اس سال دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بننے جا رہا ہے۔وزیرخارجہ نے مملکت کی معاشی میدان میں کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ان میں سعودی ویژن 2030 پرکامیابی سے عمل درآمد،ہائیڈرو کاربن کی آمدن پر انحصار کم کرنے کے لیے حکومت کی وسیع ترمعاشی اصلاحات اور اقدامات اورتیل کی معیشت سے ماورا آمدن کے ذرائع سے متعلق منصوبوں کے بارے میں بتایا۔شہزادہ فیصل نے ایران کے ساتھ کشیدگی پربھی گفتگوکی۔ انھوں نے کہا کہ جب ایران کی بات آتی ہے تو آپ جانتے ہیں کہ ہم نے اس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ ہم ایران اوراپنے ہمسایوں کے ساتھ بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ہم اس بات پرپختہ یقین رکھتے ہیں کہ بات چیت اختلافات کو حل کرنے کا بہترین راستہ ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...