لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیرومسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا ہ کے صدر انجینئرامیرمقام نے پی ٹی آئی کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو خیبرپختونخوا ہ کی عوام کے لیے یوم نجات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ خیبرپختونخوا ہ کے عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی، عوام پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا ہ حکومت کی پانچ سالہ خراب کارکردگی سے نجات پا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی نہ صرف معیشت کو تباہ کر چکی ہے بلکہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں بھی بری طرح ناکام رہی ۔خیبرپختونخوا ہ کے عوام اس دن کو تاریک دور کے خاتمے کے طور پر منائیں۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور صوبائی اسمبلیوں کے دوبارہ انتخابات کرائے گی۔ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا ہ کے عوام کے دس سال ضائع کیے اور صوبے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ عوام ایسے جھوٹے اور یو ٹرن ماسٹرز کی بجائے سنجیدہ لوگوں کو منتخب کریں۔ انہوںنے کہاک ہ وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران نیازی ملک کو ہر سطح پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دس سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے صرف مایوس کیا۔دس سال میں 350 ڈیمز بن سکے، نہ صوبے کی معیشت خودانحصاری کی منزل حاصل کرسکی۔ دس سال بعد پی ٹی آئی سے نجات ہوئی ہے تو صوبے کے پاس تنخواہوںاور پنشن کے پیسے بھی موجود نہیں۔ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اتنے سال میں پی ٹی آئی کوئی ایک بڑا منصوبہ بھی نہ بنا سکی۔ خیبرپختونخوا ہ میں بی آرٹی عمران خان کی کرپشن کا زندہ نمونہ ہے۔امیر مقام نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے والوں کو سیاسی طور پر تحلیل کردیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...