لاہور( این این آئی)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت جو نہیں کرنا چاہ رہی انہیں وہ چیزیں کرنا پڑیں گی،حکومت نے مدت پوری کرنی ہے تو مشکل اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام لانا ضروری ہے،عمران خان کے جانے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام لیا تو مشکلات ہوئیں، ہم اسی پٹڑی پرچلتے تو مشکلات کم ہوجاتیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں گورننس کا میکنزم ٹھیک نہیں ہے، پاکستان میں کوئی بھی حکمران اپنا حق ادا نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈالرز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، پاکستان اس وقت لوگ پلاٹ کی جگہ ڈالرز خرید رہے ہیں،معیشت ٹھیک ہونے تک ڈالرکی ڈیمانڈ رہے گی، کہا پاکستانی اس وقت اسٹورآف ویلیو میں بھی ڈالرزخرید رہے ہیں، ڈالرز کو مارکیٹ ریٹ پر چلنے دیاجائے تو آسانی ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ میری سلیمان شہباز سے طویل رفاقت ہے، سلیمان شہباز کے ٹویٹ پر افسوس ہوا۔ توقع نہیں تھی کہ سلیمان شہبازایسی بات کریں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...