اسلام آباد (این این آئی)روس سے سستے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر تین روزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پہلے روز ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہو ئے جو بین الحکومتی کمیشن کی سطح پر ہو رہے ہیں جبکہ (کل) جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں دونوں ملکوں کے وزرا بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزارتی سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ایاز صادق کریں گے اور وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی سستے داموں خریداری پربات ہوگی۔ذرائع کے مطابق روس سے ایل این جی کا حصو ل اورپاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...