بولان(این این آئی)سراج آباد کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے سوئی گیس کی 12 انچ قطر کی پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی۔ڈپٹی کمشنر بولان سمیع اللہ آغا کے مطابق بولان کے علاقے سراج آباد میں گزشتہ رات 8 بجے نامعلوم افراد نے 12 انچ گیس پائپ کو لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں12 انچ پائپ لائن سے کوئٹہ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر بولان کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ سوئی گیس پا ئپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے ، ایک دو روز تک گیس پریشر کم رہنے کا امکان ہے اس حوالے سے جی ایم سوئی سدرن انور بلوچ نے بتایا کہ12 انچ قطر کی سوئی گیس پا ئپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے ، ایک دو روز تک سوئی گیس کا پریشر کم ہوسکتا ہے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...