اسلام آباد (این این آئی)پنجاب کی سیاسی صورتحال اور انتخابات کا چیلنج ،نوازشریف نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون پنجاب کا پارلیمانی بورڈ آئندہ چند روز میں تشکیل دیے جانے کا امکان ہے ،ٹکٹوں کیلئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل، نارتھ اور سائوتھ پنجاب کیلئے الگ الگ پارلیمانی بورڈز کی تشکیل بھی زیرغور ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کے بعد ٹکٹوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی حتمی منظوری صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف اور قائد نواز شریف دیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )ٹکٹوں کے لیے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ناموں پر بھی غور کرے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...