کراچی (این این آئی)ڈراموں کی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اگر انہوں نے فلموں میں اداکاری بھی شروع کردی تو وہ کسی بھی شرط پر آئٹم سانگ میں پرفارمنس نہیں کریں گی۔انمول بلوچ کا شمار ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اداکاراو?ں میں ہوتا ہے، حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے ‘سیانی’ میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔انمول بلوچ چند سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، تاہم تاحال انہیں کسی فلم میں نہیں دیکھا گیا اور اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی بڑی اسکرین پر بھی دکھائی دیں گی۔نشریاتی ادارے ‘انڈیپینڈنٹ اردو’ کو دیے گئے انٹرویو میں انمول بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ اب پاکستانی ڈراموں کا اسکرپٹ پہلے کی طرح جاندار نہیں رہا، خواتین کے لیے ایک جیسے ہی کردار لکھے جا رہے ہیں۔ان کے مطابق ڈراموں میں یا تو خواتین کو روتا ہوا دکھایا جاتا ہے یا پھر انہیں انتہائی منفی کرداروں میں پیش کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اچھے مواد کی تخلیق نہ ہونا اداکاروں کی نہیں بلکہ کہانی کاروں کی ذمہ داری ہے، اگر کہانی کار اچھا مواد لکھیں گے تو اداکار بھی اچھی اداکاری کریں گے۔انہوں نے دلیل دی کہ اس وقت اداکار اسکرپٹ پر سمجھوتہ کرکے وہی کردار ادا کرنے پر مجبور ہیں جو ان کے پاس آتے ہیں یا پھر جو لکھے جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...