واشنگٹن(این این آئی )سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی کارروائی نے ظاہر کیا کہ موخر الذکر کے لیے نیٹو سے باہر رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا، حالانکہ وہ پہلے اس قدم کے مخالف تھے جس کا کیف طویل عرصے سے مطالبہ کر رہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی شرکت کے دوران کہا کہ یوکرین کا نیٹو سے الحاق ایک “مناسب نتیجہ” ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے پہلے میں نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کے خلاف تھا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ اس سے بالکل وہی عمل ہو جائے گا جس کا ہم اب مشاہدہ کر رہے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ یہ عمل اس سطح پر پہنچ چکا ہے۔ ان حالات میں غیر جانبدار یوکرین کا تصور اب ممکن نہیں رہا۔ کسنجر نے کہا کہ “جنگ کو خود روس کے خلاف جنگ بننے سے روکنا” اور “روس کو بین الاقوامی نظام میں دوبارہ شامل ہونے کا موقع فراہم کرنا” اہم ہے۔جب کہ کسنجر نے تسلیم کیا کہ جو ممالک ایک بار ماسکو کے زیر کنٹرول تھے وہ ایسی تجویز پیش کرنے سے گریزاں ہوں گے، انہوں نے اس بڑی، جوہری ریاست میں عدم استحکام سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مقبول خبریں
مجھے حکومتی نمائندوں نے فون پر زبانی اے پی سی میں شرکت کی دعوت...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ مجھے حکومتی نمائندوں نے...
جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، مریم نواز
ملتان (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جیل...
مالی مشکلات سے دوچار ریلوے مہنگی شاپنگ نہیں کر سکتا، 9.8ارب ڈالر کے ایم...
لاہور( این این آئی) پاکستان ریلوے اور دو چائنیز کمپنی کے درمیان آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنٹ ایپ ''رابطہ ''کے معاہدے پر دستخط...
پولیس بھرتیوں میں صرف مقامی افراد کا حق ہے ، وزیر اعلی سندھ
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پولیس کی بھرتیوں میں صرف مقامی افراد کا حق...
وزیراعظم شہبازشریف سے صدر مسلم لیگ (ن) لاہور سیف الملوک کھوکھر کی ملاقات
لاہور ( این این آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی...