اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سیکامیابی کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرنوٹس لیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 7 حلقوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں لہٰذا ان کی تاخیر سے اخراجات دینے کو درگزر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں این اے22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 45 کرم اور این اے 239 کورنگی سے کامیاب قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس کیس کا فیصلہ 20 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...