لندن (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاگل پن کے شکار 30ـ35 لوگوں کو پارلیمنٹ سے دور کیا ہے، عمران خان کے پارلیمنٹ آنے کا مقصد گند کرنا ہے، اس کی سیاست کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جس طرح عمران خان کرتا رہا ہے، عمران خان کے کالے کرتوت سامنے آئے ہیں، جس طرح اس نے چوری کی ہے اس پراس کی گرفتاری ہونی چاہیے، میرے خلاف بھی شرمناک مقدمہ بنایا تھا، ہم وہ کام نہیں کر رہے، ادارے اپنی طرف سے تحقیقات کر رہے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی کے بعض معاملات قائد نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر ہی زیر بحث آ سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تیاری جاری ہے، موجودہ صورتحال میں نوازشریف سے ہدایات لینے لندن آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے جس کے بعد نوازشریف آئیں گے، نواز شریف کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال ہوگا، پارٹی نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی، وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ کے پی کی حکومت دھرنے اور لانگ مارچ کر رہی تھی اس لیے وہاں مسائل ہوئے، کے پی حکومت کی عدم توجہ کے باعث وہاں دہشتگردی ہوئی، اس پر توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہم ناکام نہیں ہوئے، تین دن تک ہمارے 179 ممبران پورے تھے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ ریاست کے بعض دفاتر ایسے ہیں جن کا ڈیٹا لیک نہیں ہونا چاہیے، ڈیٹا لیک میں صحافی شاہد اسلم کا نام آیا تھا، شاہد اسلم کو عزت و احترام کے ساتھ رکھا گیا ہے، تفتیش میرٹ پر ہوگی، ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...