لندن(این این آئی) برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو روس سے لڑنے میں مدد کے لیے اضافی 600 بریمسٹون میزائل بھیجے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بین والیس نے تاپا کے اسٹونین فوجی اڈے پر اپنے کئی یورپی ہم منصبوں کے ساتھ عطیہ دہندگان کی ملاقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں فوجی مدد کے طور بریمسٹون میزائل فراہم کرے گا۔بین والیس نے کہا کہ آج میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم جنگی محاذ پر اضافی 600 بریمسٹون میزائل بھی بھیجیں گے ،جو یوکرین کو میدان جنگ میں کنٹرول کرنے میں مدد کرنے کے لیے اہم ہے۔لندن نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو جنگی ٹینک بھیجے گا، جو اس سلسلے میں کیف کی درخواست پر پورا اترنے والا پہلا ملک ہوگا۔والیس اور اس کے اسٹونین ہم منصب ہنو پیفکور نے ڈونرزکانفرنس کی پہل کی۔جرمنی کے رامسٹین فوجی اڈے پر امریکا کی طرف سے بلائے گئے پچاس ممالک کے اجلاس کے دوران جمعہ کو یوکرین کے لیے فوجی مدد کے بارے میں بات چیت جاری رہی۔والیس نے مزید کہا کہ ہم آج یہاں ہیں اور ہم کل رامسٹین میں ہوں گے تاکہ (روسی)صدر ولادیمیر پوتین کو یہ بات واضح طور پر سمجھائی جائے کہ ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔اگر صدر پوتین شرط لگا رہے ہیں کہ ہم اس سال تھک جائیں گیتو وہ غلطی پر ہیں۔ ہم اس سال، اگلے سال اوراس سے اگلے سال کے لیے منصوبے بنائیں گے۔ ہم طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...