ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے کہاہے کہ صرف سخت محنت سے ہی فلم بینوں کو متاثر نہیں کیا جاسکتا، ایک طویل عرصے تک فلموں میں کام کے بعد شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔ فلم انڈسٹری میں تبدیل ہوتے منظر نامے کے بارے میں حال ہی میں اپنے آئندہ آنے والے شو (نائٹ منیجر ان علی باغ)کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کے دوران کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والے بالی ووڈ اسٹار کے مطابق وہ محسوس کرتے ہیں کہ اب صرف سخت محنت سے کام نہیں چلے گا۔نائٹ منیجر ان علی باغ میں انیل کپور کیساتھ ادیتیا رائے کپور اور شوبیتا دھولیپلا کام کررہے ہیں، یہ ڈرامہ سیریز ایک برطانوی سیریز کا بھارتی ایڈاپشن ہے، جو آئندہ ماہ کی 17 تاریخ سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگا۔ انیل کپور نے بتایا وہ کس طرح کام کے حصول کے لیے نئے ذرائع تلاش کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اندر کی جوت جگانے کیلئے بعض اوقات نروس ہوکر یا یہ سمجھ کر میں فلاں چیز نہیں کرسکتا، خود کو تیار کرتے ہیں اور پھر یہی میرے اندر کام کی صلاحیت بیدار کرکے کچھ کرنے کی بھوک بڑھاتا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...