امریکا کو بے مقصد جنگوں میں نہیں الجھایا جائے گا’جوبائیڈن

0
234

نیو یارک (این این آئی)امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے سمندروں میں عالمی قیادت کا کردار ادا کرے گا اور غیر ضروری تنازعات میں اس کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔بائیڈن نے کہا کہ امریکا اپنی قومی سلامتی کی ٹیم متعارف کروانے کے لیے غیر ضروری جنگوں میں اپنا کردار ادا نہیں کرے گا اور نہ اپنی وسائل کو بے مقصد جنگوں پر صرف کیا جائیگا۔بائیڈن نے اپنی خارجہ پالیسی کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایشیاء پیسیفک کے خطے میں عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرنے اور اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا۔امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی فتح کا اعلان کرنے والے ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا دنیا کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔ وہ ایک ایسی ٹیم پیش کررہی ہے ہیں جو امریکا اور اس کے عوام کی سلامتی اور حفاظت کو برقرار رکھے گی۔ ایک ایسی انتظامیہ جو اپنے اتحادیوں کو نظر انداز کیے بغیر اپنے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو گی۔جوبائیڈن نے کہا کہ مْجھے خوشی ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے انتقال اقتدار کی پرامن منتقلی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔