ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا کہ ہے روسی اور سعودی عرب باہمی تعاون نے توانائی منڈی میں استحکام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پوتین نے جی 20 اجلاس کو کامیاب بنانے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پوتین نے جی 20 سربراہی اجلاس میں کامیابی پر سعودی عرب کو مبارکباد پیش کی۔ صدر پوتین نے غیرملکی سفیروں میں سفارتی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطی کے سرکردہ ممالک میں سعودی عرب کے ساتھ روس کے تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔پوتین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات نے حال ہی میں ایک وسیع اور جامع مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور سعودی عرب اوپیک پلس فارمولہ میں مؤثر طریقے سے تعاون کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے باہمی تعاون سے عالمی عالمی منڈی میں استحکام کو یقینی بنانے میں مدد مل رہی ہے اور دونوں ملکوں نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...