اس وقت بھارت سے مذاکرات کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

0
325

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مذاکرات کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت سے مذاکرات کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہاکہ اس وقت بھارت سے مذاکرات کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے۔تنویرالیاس نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر بھارت سے کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے بھاگ کر کشمیر میں جبری قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبا بڑھائے۔