پشاور(این این آئی)اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیراعلی کی تقرری کے احکامات جاری کر دئیے۔اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی کے پی محمود خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کے وفد نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات میں اعظم خان کو وزیراعلی خیبر پختونخوا تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان کی ایڈوائس پر 18 جنوری کو اسمبلی تحلیل کی گئی تھی، محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے نگران وزیر اعلی کی تقرری پر مشاورت کی۔گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعلی کے لیے اعظم خان کے نام متفق ہوئے، محمود خان اور اکرم درانی نیاعظم خان کی بطور نگران وزیراعلی تقرری کے لیے خط لکھا، گورنرخیبرپختونخوا نے آرٹیکل 224 کی شق 1 اے کے تحت اعظم خان کو نگران وزیراعلی تعینات کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...