ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے 2022 کے پہلے نو ماہ کے دوران میں کسی بھی دوسرے عرب ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ حکومت نے ویژن 2030 کے تحت اس دہائی کے آخرتک 10 کروڑ سالانہ زائرین اور سیاحوں کی آمد کا ہدف مقررکیا ہے۔مملکت کا ترقی کرتا سیاحتی شعبہ عرب ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم)2023 میں کلیدی توجہ حاصل کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ نمائش یکم سے 4 مئی تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی)میں منعقد ہوگی۔اس سال کی سعودی سمٹ عالمی سطح پر منعقد ہوگی۔ اس میں علاقائی سفر اور سیاحت کے منظرنامے کو نئی شکل دینے میں مملکت کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ سیاحتی شعبے میں کئی ایک میگامنصوبوں پر کام جاری ہے۔سمٹ کے علاوہ اے ٹی ایم 2023 میں سعودی ایئرلائنزالسعودیہ اور فلائی ناس ، مکہ کلاک رائل ٹاور ، اسما ہاسپٹیلٹی کمپنی ، آئی آف ریاض ، اٹرپ ، در ہاسپٹیلٹی ، سدانا رئیل اسٹیٹ کمپنی ، سعودی آمد فارایئر پورٹ سروسز اینڈ ٹرانسپورٹ سپورٹ سمیت متعدد سعودی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔عرب ٹریول مارکیٹ کے ڈائریکٹرنمائش ڈینیئل کرٹس نے کہاکہ اے ٹی ایم 2023 سعودی سمٹ ایک مثالی فورم پیش کرے گی۔اس میں مشرقِ اوسط اور اس سے باہر کے ٹریول پروفیشنلزاور پالیسی ساز مملکت کے ترقی کرتے سیاحتی شعبے میں مواقع اورچیلنجز کو تلاش کرسکتے ہیں۔کرٹس نے مزید کہا کہ نیوم اور بحیرہ احمر کے بڑے منصوبے سے لے کرترقیاتی اقدامات اور مملکت کی تازہ ترین ویزا اصلاحات اس کے سفری شعبے کو مضبوط بنارہی ہیں،
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...