کراچی(این این آئی)نقیب اللہ محسود کے بھائی عالم شیرمحسود نے کہاہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کریں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالم شیر نے کہا کہ عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔والد انصاف کی امید لیے دنیا سے رخصت ہوئے۔ہمیں ٹرائل کے دوران بھی دھمکیاں دی گئیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے را انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
مقبول خبریں
سنی دیول نہایت پروفیشنل فنکار ہیں،ثناء فخر
کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ بھارتی اداکار پاکستانی فنکاروں کو کس نظر...
ترکیہ، شام اور لبنان میں زلزلے پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس
کراچی(این این آئی) ترکیہ، شام اور لبنان میں ہولناک زلزلے اور ہزاروں افراد کی شہادت پر پاکستان کے شوبز ستاروں نے افسوس کا اظہار...
اداکاروں پر حملہ، ماہرہ خان نے سوالات اٹھا دیئے
کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اداکارہ حرا مانی، ڈائریکٹر نبیل قریشی اوران کی ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے...
اداکارہ حرا مانی اور ڈائریکٹر نبیل قریشی پر حملہ
کراچی (این این آئی)کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اور دیگر...
مجھے حکومتی نمائندوں نے فون پر زبانی اے پی سی میں شرکت کی دعوت...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ مجھے حکومتی نمائندوں نے...