کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو انتخابات بغیر حلقہ بندیوں کے تحت ہوئے، وفاق اور صوبے کی حکومتیں فیصلہ کریں بلدیاتی انتخابات کیسے قانونی ہوئے، ہم الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے تو وہ الیکشن نہیں کہلائے گا، ہم فروری کے پہلے ہفتے سے عوام میں جائیں گے، اب سڑکوں پر جا کر اب بات ہو گی۔خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ہوگئے، جو کامیاب نظر آرہے ہیں وہ شرمندہ بھی نظر آرہے ہیں، جو الیکشن میں شریک ہوئے تاریخ انہیں مجرم بھی ٹھہراسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں کیں، جس قانون کے تحت حلقہ بندیاں ہوئی وہ قانون واپس لے لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر 2021 کو سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے حلقہ بندیاں کیں، 12 جنوری 2023 کو ایکٹ 10 ون سندھ حکومت نے واپس لے لیا، 13 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں کسی یوسی کی حلقہ بندیاں موجود نہیں تھیں، 15 جنوری 2023 کو انتخابات بغیر حلقہ بندیوں کے تحت ہوئے، جب حلقہ بندیاں نہیں تو نامزدگیاں کہاں ہوں گی؟۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی کہا تھا کہ آئینی اور قانونی الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے تو وہ الیکشن نہیں کہلائے گا، وفاق اور صوبے کی حکومتیں فیصلہ کریں کہ بلدیاتی انتخابات کیسے قانونی ہوئے، 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن نہیں ایکشن ہوا تھا۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہمیں آئینی، قانونی جواز بتایا جائے، ان انتخابات کی سیاسی حیثیت کیا ہے، اس الیکشن کا ٹرن آئوٹ 4 سے 5 پرسینٹ سے زیادہ نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ 40 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کی منتخب جماعت یہاں بیٹھی ہے، مشکل ترین حالات میں بھی عوام نے ایم کیو ایم کو منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ یوسی نمائندوں کے ذریعے بننے والے میئر تسلیم کرنے کا جواز تلاش کر رہے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...