لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اس لئے اس کا استحکام سب سے زیادہ ضروری ہے ، ملک سے محبت کرنے والا انسان یا اتھارٹی عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا حق ہے کہ مجھے معلوم ہو میرے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں اور اپنا حق استعمال کیاہے ۔سب کہتے تھے کہ حکومت ختم ہوتے ساتھ ہی شہباز گل باہر بھاگ جائے گا ،میں نے بھاگنا ہوتا تو ملک سے بھاگ سکتا تھا ، عمران خان سمیت ہم سب عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ،اللہ کے بعد ججز سے امید ہے ،ججز اللہ کے سفیر ہیں ۔ جب خلق خدا پر مشکل وقت آتا ہے تو لوگ خدا کی طرف دیکھتے ہیں اور ججز کی طرف دیکھتے ہیں ،جج انصاف کرتا ہے اس کا بڑا رتبہ ہے ۔ شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا وہ ابھی زخمی ہیں ،عمران خان ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے اور سب سے مقبول پارٹی کے لیڈر ہیں ،ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اس کااستحکام سب سے زیادہ ضروری ہے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...