لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کو تاحیات این آر او ملا ہے اس کا کون حساب دے گا، پانچ شخصیات کی باقیات آج بھی عمران خان کو سہولت کاری دے رہی ہیں،ہم نے اس لئے اپنی گردن پیش کی کیونکہ قومی جماعتیں بنتی ہیں ریاست پر قربان ہو نے کے لئے ہیں، ہم ریاست پر قربان ہوئے ہیں،جو ہماری قربان کو شک کی نظر سے دیکھے گا توہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں ، پاکستان کومستحکم ہونے دو، پاکستان کو چلنے دو، جنرل (ر)فیض کے فیض عام کو روکا جائے ، ہمارے پاس تو حکومت آئے ابھی صرف ڈیڑھ ماہ ہوئے ہیںاس سے پہلے تو ہمارے پاس کوئی اختیارات نہیں تھے، اگر ہماری حکومت آٹھ ماہ کی ہوتی تو فسادی کب کا انجام کو پہنچ چکا ہوتا،کیا ملکی انٹیلی جنس اداروں کو علم نہیں ملک میں مہنگائی کی وجہ کون ہے ، ان کے پاس تمام تر معلومات ہیں انہیں سب کچھ سامنے لانا چاہیے ۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ چار سالوںمیں روز گرفتاریاں ہوتی تھیں کبھی اس طرح نہ عدالتیں لگتی تھیں نہ سارا دن میڈیا گرفتاری کا تذکرہ ہوتا تھا،مریم نواز ، نواز شریف یا ان کی جماعت کا کوئی شخص گرفتار ہو ، ایک ٹکر کے علاوہ کسی کی فوٹیج ، کسی کا نام دوسری دفعہ لینا گناہ تھا جرم تھا، لیکن آج بھی ایک شخص کے لئے تین تین گھنٹے کے لئے قومی ٹی وی چینلز پر ذہن سازی کا موقع دیا جاتا ہے ،کوئی روکنے والا نہیں ہے ،میں کسی طور پر کسی غیر قانونی غیر آئینی گرفتاری کا حامی نہیں ، مگر کیا غلطی ایک دفعہ ہوتی ہے یا بار بار کی جاتی ہے ،بار بار وہی جرم کرنے کو غلطی نہیں ایک پالیسی ،بیانیہ ،منصوبہ بندی کہا جاتاہے ، اگر تو دبائو میں لا کر اداروں کو اپنے من مرضی کے فیصلے لینے ہیں ، اگر مسلح کوشش کر کے گھیرائو کر کے دبائو میں لا کر فیصلے لینے ہیں تو پھر اسی طرح چلتے ہیں، اگر گالی دے کر دبائو میں پاکستان کے نظام نے چلناہے تو پھر ہر جماعت کو آزادی دے دیںاور کوئی نظام نہ رہنے دیں ، کوئی عدالتیں کوئی ادارے نہ رہنے دیں ، جو تگڑا ہوگا وہ اپنا نظام لے آئے گا وہ اپنی عدالتیں لگا لے گا ،نہ کوئی معیشت کو پوچھے نہ کوئی مہنگائی کا ذکر کرے گا نہ بیروزگاری کا ذکر کرے گا نہ ہی سفارتکاری ہو گی بلکہ ہم اس جنگل میں چلے جائیں گے جو پاکستان مخالف قوتوں کی خواہش ہے ،اس خواہش کو پورا کون کر رہا ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ناز ہے کہ ہمارے انٹیلی جنس ادارے پاکستان کے خلاف ہونے والی منصوبہ بندی کو جان رہے ہیں ،پہچان رہے ہیں اور اس کو پبلک کر رہے ہیں مگر یہ شکایت ہے کہ میرے انٹیلی جنس اداروں کے پاس یہ خبر نہیں تھی کہ 2011ء میں جب اسے لانچ کیا جارہا تھاکہ یہ پلے بوائے ہے ، کسی کے علم میں نہیں تھا یہ دوسرے کی جیب پر ہاتھ رکھتا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...