بیجنگ (این این آئی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں سیاسی امور اور انسانی امداد پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے شام کی سرحد پار سے انسانی امداد کی اجازت نامہ کی مدت میں توسیع سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ڈائی بنگ نے کہا کہ چین شمال مغربی شام میں اقوام متحدہ کے کراس لائن ہیومینٹیرین ریسکیو آپریشن پلان کی تازہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور ریسکیو کی فریکوئنسی اور قافلے کے حجم میں مزید نمایاں اضافے کا منتظر ہے۔ڈائی بنگ نے نشاندہی کی کہ یکطرفہ پابندیاں شام تک انسانی ہمدردی پر مبنی وسائل کی رسائی کو بہتر بنانے اور انہیں بڑھانے کے لیے سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی کوششوں کے خلاف ہیں۔ چین نے ایک بار پھر متعلقہ ممالک سے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں فوری اور جامع طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈائی بنگ نے کہا کہ شام میں انسداد دہشت گردی کی موجودہ صورتحال اب بھی پیچیدہ ہے۔ شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ شام میں غیر ملکی فوجیوں کی غیر قانونی تعیناتی اور فوجی کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں اور غیر ملکی فوجیوں کے ذریعے شام میں قدرتی وسائل کی غیر قانونی لوٹ مار فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...