بیجنگ (این این آئی)جشن بہار کے موقع پر مختلف ممالک کی شخصیات نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وینزویلا کے وزیر ثقافت ارنیستو ولیگاس نے کہا کہ وہ تمام چینی عوام کو اس موقع پر خصوصی مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر ایک کو جشن بہار کے تہوار اور خرگوش کے سال کی مبارکباد دیتے ہیں اور چینی عوام کے لئے اپنے ملک کی جانب سے احترام اور خوشگوار خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ارنیستو نے کہا کہ وینزویلا کے عوام چینی عوام کے اچھے دوست ہیں اور وہ چینی حکومت اور خاص طور پر عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہماری مدد کی اور انسانیت کے پرامن مستقبل میں اہم کردار ادا کیا۔ یونان کے سابق وزیر اعظم پاپاندریو نے چینی عوام،ان کے اہل خانہ اور پیاروں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا دی کہ چینی عوام کے لیے خرگوش کا سال خوش بخت ، صحت مند اور خوشگوار رہے۔ یونان کے وزیر سیاحت کیکیلیاکا کہنا تھا کہ ہم اپنے چینی دوستوں کو یہاں سفر کرنے اور یہاں بہترین وقت گزارنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...