امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوگا، وزیراعظم

0
170

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوگا اور مشکلات سے نکلیں گے۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس دہانے پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچارہے ہیں، یہ ایک مشکل وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے امید ہے کہ اسی مہینے معاہدہ ہوجائے اور مشکلات سے باہر ہوجائیں گے، ہمیں بہت مشکل حالات میں حکومت ملی لیکن اتحادی حکومت اس ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ فارن ایکسچینج ریزرو کو دیکھ کر امپورٹ کی فوقیت کے لحاظ سے فہرست تیار کی ہے،امپورٹ میں کس کوفوقیت ہونی چاہیے ہم نے اس کی فہرست بنائی ہے، اس میں کھانے پینے کی اشیا اورادویات سمیت دیگر چیزیں فہرست میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کب تک دوسروں کے سہاروں پر چلیں گے؟ سفر مشکل ضرور مگر ناممکن نہیں لیکن شرط ہے قربانی اور ایثار سے کام لینا ہوگا اور دن رات محنت کرنا ہوگیا، یہ ملک خداداد آگے بڑھے گا۔