ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 59 افراد چل بسے

0
260

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 59 افراد چل بسے ،مزید 3000 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3009 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز تقریباً ساڑھے چار ماہ کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، اس سے قبل 9 جولائی کو ملک میں ایک روز کے دوران کورونا کے 3359 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7803 ہوگئی ہے