نگراں وزیراعلیٰ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست، سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی

0
242

اسلام آباد (این این آئی)رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف درخواست پر اعتراضات لگا دئیے۔پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا، رجسٹرار عدالت عظمیٰ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔رجسٹرار آفس نے محسن نقوی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کیے، کہا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے عوامی اہمیت اور بنیادی حقوق کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، اسد عمر نے درخواست میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگایا کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جاسکتا۔رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ پی ٹی آئی کی درخواست میں غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔