پشاور پولیس لائنز دھماکا، شہدا کی تعداد 100 ہوگئی

0
508

پشاور (این این آئی)پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 100 ہوگئی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں اب تک 100 لاشیں لائی جاچکی ہیں۔ترجمان کے مطابق بم دھماکے کے 53 زخمی زیرعلاج ہیں، جن میں سے 7 افراد آئی سی یو میں ہیں، تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر کے مطابق حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتاکہ آپریشن کب تک مکمل ہوسکے گا۔