اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ اور باقی ملک کیلئے 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی دے۔نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کےـالیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا کے ہیڈکوارٹرز میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا انجینئر توصیف ایچ فاروقی نے کی۔اعلامیے کے مطابق سماعت میں نیپرا اراکین، انجینئر رفیق احمد شیخ، انجینئر مقصود انور خان اور مطہر نیاز رانا بھی موجود تھے۔نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک’ نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جس کے مطابق فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔نیپرا نے کہا کہ اس سے قبل نومبر میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، جو صرف ایک ماہ کے لیے تھی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دسمبر کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ نومبر کی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ صارفین سے مزید کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔نیپرا نے کہا کہ اس کا اطلاق لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ 11 جنوری کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ باقی ملک کے لیے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔نیپرا نے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے لیے بجلی سستی اور باقی ملک کے لیے مہنگی کرنے کا الگ الگ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کےـالیکٹرک نے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 7 روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔
مقبول خبریں
نیتن یاہو ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
تل ابیب (این این آئی ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو عدالتی ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ...
اسرائیلی سپریم کورٹ کی وزیر اعظم کو توہین عدالت کے جواب کے لیے ایک...
تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اتوار کو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو توہین عدالت کے الزامات کا جواب دینے...
اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر امریکا کا شدید اظہار تشویش
واشنگٹن(این این آئی )وائٹ ہاس نے اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس...
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رمضان المبارک میں دو طرفہ ملاقات پر اتفاق
ریاض (این این آئی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ رواں ماہ...
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ریاض (این این آئی )سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک فون کال پر...