اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالتوں پر کام کا دبائو ختم ،ایک ماہ میں 30 ریفرنسز نیب کو واپس کر دیے گئے،نیب ترامیم کے بعد 1 ماہ میں 3 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے 30 ریفرنسز نیب کو واپس کیے گئے ہیں،نیب کو واپس بھیجے گئے ریفرنسز میں تمام گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظورکر لی گئیں۔نیب عدالتوں کے مطابق واپس بھیجے گئے تمام ریفرنسز میں کرپشن کی رقم 500 ملین سے کم تھی، نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت کو ان ریفرنسز کی سماعت کا اختیار نہیں رہا تھا۔اردو یونیورسٹی میں 100 ملین سے زائد کرپشن کا ریفرنس بھی واپس بھیج دیا گیا، جس کے ملزمان میں سابق وائس چانسلر اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال و دیگر نامزد تھے۔سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس و دیگر کے خلاف ریفرنسز بھی نیب کو واپس بھیج دیے گئے۔ناصر عباس و دیگر کے خلاف 354 اور 200 ملین روپے کی کرپشن کے ریفرنسز زیرِ سماعت تھے، ناصر عباس ان ریفرنسز میں مفرور ہیں۔احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان سے متعلق نیب قانون کے مطابق کارروائی کرے، معذور بچوں کے فنڈز میں 250 ملین کی کرپشن کا ریفرنس بھی نیب کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔واپس بھیجے گئے ریفرنسز میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس بھی شامل ہیں۔منظر امام مہکری، اعجاز بلوچ اور کرم دین پنہیار کے خلاف ریفرنس بھی واپس نیب کو بھیج دیے گئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...