راولپنڈی(این این آئی)کور کمانڈرز نے پشاور پولیس لائنز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس لائنز دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگاجبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ غیر اخلاقی اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں،دہشت گردی کیخلاف آپریشنز پائیدار امن کے حصول تک جاری رکھے جائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شرکاء کو موجودہ اور ابھرتے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے پشاور پولیس لائنز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس لائنز دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔کورکمانڈر سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ غیراخلاقی اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، بزدلانہ کارروائیاں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے لیے زیرو ٹالرنس کے ساتھ عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر فوکس جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پائیدار امن کے حصول تک جاری رکھے جائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں دہشت گردوں اور ان کے حامی میکنزم کا گٹھ جوڑ توڑنے کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی، کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مقبوضہ کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے بھارتی عزائم کا نوٹس لیا، فورم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بھی نوٹس لیا اورکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...