واشنگٹن(این این آئی )گذشتہ ہفتے امریکا اوراسرائیل کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں نے ایران کوایک مضبوط اشارہ دیا تھا کہ دونوں ممالک تہران یا اس کے آلہ کاروں کی طرف سے کسی بھی ضرررساں یاتخریبی سرگرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں۔ لیکن حکام کے مطابق جونیپر اوک 23.2 مشقیں اسرائیل کی سلامتی کے لیے واشنگٹن کے آہنی عزم کو ظاہر کرنے سے کہیں زیادہ تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا اب تنازعات اورجنگ زدہ علاقوں میں مداخلت کے طریق کارکو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مظاہرہ گذشتہ ہفتے پینٹاگون کی جانب سے تاریخ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشق کے دوران میں کیا گیا تھا۔امریکا کے ایک سینئر دفاعی عہدہ دار نے بتایا کہ قریبا 6400 امریکی فوجیوں اور 140 سے زیادہ طیاروں نے اس فوجی مشق میں حصہ لیا تھا۔ان میں بی 52، ایف 35، ایف 15، ایف 16، ہائی موبلٹی راکٹ آرٹلری سسٹم (ہیمارس)، کثیرمقاصد لانچ راکٹ سسٹم (ایم ایل آر ایس) اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبارطیارے شامل تھے۔عہدہ دارنے بتایا کہ تیزی سے، ہم ایک ایسی پوزیشن میں منتقل ہونا چاہتے ہیں جہاں ہماری قابل ذکرموجودگی اب بھی خطے میں برقرارہے، لیکن جب ہمارے پاس خطرے کے اشارے اورانتباہ ہوں گے تو ہم خطے میں متحرک طورپرفورسز کو بڑھانے کے قابل ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...