لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازنے سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا،ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گند گی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔مریم نوازنے سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گند گی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔مریم نواز نے ایک با پھر نوجوانوں کو کیوآرکوڈ پر سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دی اور کہاکہ سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں ۔ انہوںنے کہاکہ قائد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) شرافت برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ سیاہ دور میں آپ کی جرات وبہادری قابل فخر ہے،حقائق اور سچائی کے فروغ کا ذریعہ بنیں۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹ پھیلانے والوں کو سچائی کا آئینہ دکھائیں۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے سے تقسیم در تقسیم کو ختم کرنا اور اتحاد کے جذبوب کو بڑھانا ہے۔مریم نواز نے کہاکہ گزشتہ چار سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا۔ مریم نواز نے کہاکہ عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی۔ انہوںنے کہاکہ ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا۔مریم نواز نے کہاکہ نوجوان معاشرے میں تحمل، اخلاق بھائی چارے کے جذبے ابھاریں، مکالمے کا جمہوری اور اسلامی طرز تکلم اپنائیں۔ انہوںنے کہاکہ اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں۔ مریم نواز نے کہاکہ آپ رضاکارانہ جذبے سے کام کرتے ہیں، آپ پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ سائیبر سپیس پر آپ ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں۔اجلاس میں سوشل میڈیا کوفعال بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور ہوا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...