جوبا (این این آئی)پوپ فرانسس نے تشدد اور غربت کی لپیٹ میں موجود ملک جنوبی سوڈان کے اپنے آخری روز اجتماع عام میں خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف اپنے ”نفرت کے ہتھیار” ڈال دیں۔ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں 86 سالہ پوپ فرانسس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم نفرت اور انتقام کے ہتھیار ڈال دیں، آئیے ان ناپسندیدہ اور نفرتوں پر قابو پائیں جو وقت کے ساتھ دائمی شکل اختیار کر چکیں اور قبائل اور نسلی گروہوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔پوپ فرانسس کی آمد کے موقع پر لوگوں نے قومی پرچم لہرایا اور ‘ویلکم ہولی فادر ٹو ساؤتھ سوڈان’ گایا جب کہ اجتماع میں 70 ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی۔پوپ فرانسس 2011 میں بنیادی طور پر مسلم ملک سوڈان سے آزادی حاصل کرنے اور خانہ جنگی میں ڈوبنے کے بعد سے بڑے عیسائی ملک کے پہلے دورے پر ہیں جب کہ خانہ جنگی کے دوران تقریباً 4 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ملک تاحال خانہ جنگی، تشدد اور افرا تفری کا شکار ہے۔دورے کے دوران ویل چیئر پر موجود مذہبی رہنما کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا انہوں نے تقریر کرتے ہوئے ملک کے رہنماؤں سے مفاہمت کی جانب بڑھنے اور قوم کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والی لالچ اور طاقت کے حصول کے لیے جاری لڑائی اور کشمکش کو ختم کرنے کا کہا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلیں یا تو آپ کا نام تعظیم کے ساتھ لیں گی یا انہیں اپنی یادداشتوں سے فراموش کردیں گی، ان کے رد عمل کا انحصار اس بات پر ہے جو آپ آج کریں گے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...